Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اقامت میں قد قامت الصلوٰۃ رہ جائے تو کیا کریں؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم اقامت میں قد قامت الصلوۃ نہیں پڑھا تو اقامت کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کے لیے اقامت کہی جائے ، لیکن " قد قامت الصلوۃ کہنا بھول جائے اور اقامت ختم کر دے ، تو کیا حکم ہے ؟ کیا اب اقامت دوبارہ کہنا ہوگی ؟ جواب سائل : محمد نعمان (فیصل آباد) اگر اقامت میں " قد قامت الصلوۃ "کہنا رہ جائے تو طریقہ یہ ہے کہ پوری اقامت دوبارہ کہی جائے، البتہ اگر اقامت ختم ہونے کے بعد اس کے متصل " قد قامت الصلوۃ " پڑھ لیا جائے ، تو بھی کافی ہے ، پھر اقامت دہرانے کی حاجت نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.