Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تمباکو کی فصل پر بھی عشر لازم ہے؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم تنباکو کی فصل پر عشر کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا تمباکو کی فصل پر بھی عشر لازم ہوگا، کیونکہ یہ نشہ وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ؟ جواب تمباکو کی فصل پر بھی عشر لازم ہوگا، کیونکہ زمین کی ہر اس پیداوار پر عشر لازم ہوتا ہے جس سے زمین کے منافع مقصود ہوں اور تمباکو کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے کہ منفعت حاصل کرنے کے لیے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے ، لہذا اس پر بھی عشر لازم ہوگا۔ پھر اگر فصل بارش کے پانی سے سیراب ہو تو دسواں حصہ اور ٹیوب ویل یا ڈول وغیرہ سے سیراب ہو، تو بلیواں حصہ دینا لازم ہوگا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.