Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قربانی کے جانور کا نام رکھنا جائز ہے؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم قربانی کے جانوروں کے نام رکھنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ آج کل لوگ قربانی کے جانوروں کے مختلف نام رکھ لیتے ہیں ۔ کیا جانوروں کے نام رکھنا شرعاً جائز ہے ؟ جواب جی ہاں ! جانور قربانی کے ہوں یا غیر قربانی کے ، ان کے نام رکھنا، جائز ہے ، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے جانوروں، خصوصاً سواریوں کے نام رکھنا ثابت ہے ، البتہ اس میں یہ خیال رکھا جائے کہ جانور کا نام ایسا مقدس نہ ہو کہ بے ادبی کی طرف ذہن جائے اور اسی طرح اداکاروں اور فلمی ایکٹر ز کے نام پر بھی جانوروں کا نام نہ رکھا جائے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.