Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج تمتع میں حج کا احرام کہاں سے باندھیں گے؟
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم حج تمتع کرنے والا شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حج تمتع کرنے والا شخص اگر عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ میں ہو تو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا؟ رہنمائی فرما دیں ۔ سائل : محمد عادل (گول پلاٹ ، ملتان) جواب حج تمتع کرنے والا شخص عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ میں موجود ہو تو اس کیلئے حج کے احرام کا مقام حرم ہے یعنی پورے حرم میں کسی بھی جگہ سے احرام باندھ سکتا ہے ، البتہ افضل اور بہتر یہ ہے کہ مسجد حرام سے احرام باند ھے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.