Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پیدائشی بغیر کان والے جانور کی قربانی جائز ہے؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم جس جانور کے پیدائشی کان نہ ہوں ، اس کی قربانی کا حکم ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس جانور کے پیدائشی دونوں کان نہ ہوں ، اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟ سائل : محمد اسد (اوکاڑہ) جواب ایسا جانور جس کے پیدائشی طور پر دونوں کان یا ایک کان نہ ہو، اُس کی قربانی جائز نہیں ، اس لیے کہ جانور کا کان ایک کامل عضو ہے اور اعضائے مقصودہ میں سے ہے اور جانور کے اعضائے مقصودہ میں سے کسی عضو کا معدوم ہونا ، قربانی سے مانع عیب ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.