Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پلستر یا پینٹ والی دیوار سے تیمم کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
سیمنٹ اور ریت سے پلستر دیوار اگر پاک ہو، تو اس پر تیم کرنا شرعاً جائز ہے کہ سیمنٹ اور ریت دونوں جنس زمین سے ہیں اور قوانین شرعیہ کی رو سے جو چیز زمین کی جنس ( یعنی جو چیز آگ سے جل کر نہ راکھ بنتی ہے، نہ پگھلتی ہے اور نہ نرم ہوتی ہے) سے ہو اس سے تیم جائز ہے، نیز اگر اس پلستر پر پینٹ ایسی شے کا ہو جو جنس زمین ہی سے ہو ، جیسے چونا تو اس پر بھی بلا حرج تیم درست ہو گا، البتہ اگر پینٹ زمین کی جنس کے علاوہ ہو ، جیسے آئل پینٹ (Oil Paint) یا پلاسٹک پینٹ (Plastic Paint)، تو اس پر تیم جائز نہیں ہو گا، البتہ اگر اس پر اتنا غبار موجود ہو کہ ہاتھ کا اثر اس پر ظاہر ہو جائے ، تو اس سے بھی تیم کیا جا سکتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.