Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پیشاب کے بعد قطرے نکلیں تو کیا غسل واجب ہے؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
1137-FAM
Issued
11 شوال المکرم 1447 /31 مارچ 2026 ء

Answer (beginning)

بسم الله الرحمن الرحيم پیشاب کے بعد منی کے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ پیشاب کے بعد منی کے کچھ قطرے نکل آئے تو کیا غسل واجب ہو جائے گا ؟ جواب پوچھی گئی صورت میں جب پیشاب کے بعد منی کے قطرے بغیر شہوت کے نکلیں تو ان سے غسل واجب نہیں ہوتا؛ کیونکہ غسل واجب ہونے کا سبب منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر عضو خاص سے نکلنا ہے ، جبکہ پیشاب کے بعد جو عموماً قطرات آتے ہیں وہ ودی“ کے ہوتے ہیں جو کہ بغیر شہوت کے نکلتی ہے اور یہ غسل کو واجب نہیں کرتی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.