Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شوگر بڑھنے پر روزہ توڑنے کا کفارہ ہوگا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے روزہ توڑ دیا تو کفارے کا حکم ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر ہائی ہو جانے کی وجہ سے اگر روزہ توڑ دیا توکیا کفارہ ہوگا ؟ جواب صورت مسئولہ میں جبکہ شوگر اس قدر بڑھ گئی کہ غروب آفتاب تک روزہ برقرار رکھنے کی صورت میں شدید نقصان مثلاً ہلاک ہونے یا کسی عضو کے تلف ہونے یا مرض کے بڑھ جانے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا ظن غالب تھا تو روزہ توڑ کر فوری علاج کرنے کی شرعاً اجازت تھی اور اس کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہیں، البتہ بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.