Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا امامِ اعظم فارسی میں نماز پڑھتے تھے؟
- Answered by
- مفتی محمد قاسم عطا
- Fatwa no.
- 965-FAM
- Issued
- 06 جمادی الاولی 1447 29 اکتوبر 2025. DaruliftaAhlesunnat
Question
کیا امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فارسی زبان میں نماز پڑھتے تھے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فارسی زبان میں نماز پڑھتے تھے ، کیا یہ بات درست ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
آپ سے سنے میں غلطی ہوئی ہے ، در اصل بات یوں ہے کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے نماز میں فارسی زبان میں قراءت کی اجازت منقول تھی، جس کی تفصیل یہ ہے کہ پہلے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہ تھا کہ چاہے عربی میں قراءت آتی ہو یا نہیں ، بہر صورت نماز میں فارسی زبان میں قراءت کی اجازت ہوگی ، جبکہ آپ کے دونوں شاگرد یعنی امام ابویوسف اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہما کا مؤقف یہ تھا کہ اگر عربی میں قراءت سے عاجز ہو، تو اس صورت میں فارسی زبان میں قراءت کرنے کی اجازت ہوگی، ورنہ نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.