Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حیض و نفاس میں درودِ تاج اور آیتِ کریمہ پڑھنا کیسا؟

Question

کیا عورت حیض و نفاس کی حالت میں درود تاج اور آیت کریمہ پڑھ سکتی ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت حیض و نفاس کی حالت میں درود تاج پڑھ سکتی ہے اور آیت کریمہ کا ورد کر سکتی ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

درود تاج ایک درود شریف ہے اور عورت کو حیض و نفاس کی حالت میں قرآن مجید کے علاوہ تمام اذکار، کلمہ شریف، درود شریف، دعائیں وغیرہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، بلکہ مستحب ہے ۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسی حالت میں عورت وضو یا کلی کر کے درود شریف وغیرہ اذکار پڑھے اور اگر بغیر وضو اور بغیر کلی کے ہی پڑھ لیا ، تب بھی کوئی حرج نہیں ۔ آیت کریمہ سے متعلق تفصیل یہ ہے کہ آیت کریمہ یعنی لا إِلَهَ إِلَّا انْتَ سُبْحْنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِين ، قرآن پاک کی آیت مبارکہ ہے ، لیکن یہ وہ آیت مبارکہ ہے جو کہ ذکر و ثنا پر مشتمل ہے ، اور حکم شرعی یہ ہے کہ قرآن عظیم کی وہ آیات مبارکہ جو ذکر وشنا و دعا و مناجات پر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.