Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جاندار کی تصویر پرنٹ کرنے کا کام کرسکتے ہیں؟
Question
جاندار کی تصویر پرنٹ کرنے کا کام کرنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کسی کا کام پر نٹنگ کا ہو اور اس میں لوگ اس سے اپنی بیٹی کی سالگرہ کرنے کے بعد یاد کے طور پر ایلبم (Album) بنواتے ہوں، یا اگر کوئی اپنی تصویر یادو کے طور پر رکھنے کیلئے اس سے پرنٹ نکلوائے ۔ اسی طرح آج کل محافل کے لئے بیز لگائے جاتے ہے جن میں نعت خواں و مقررین کی تصاویر کا بھی پرنٹ نکلواتے ہیں، تو اس صورت میں پرنٹ نکالنے کا کیا حکم ہے ، کیا یہ شرعاً جائز ہے ، رہنمائی ارشاد فرما دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
ڈیجیٹل تصاویر حقیقت میں تصویر نہیں ہوتی، بلکہ محض عکس ہوتی ہیں۔ البتہ جب ان کا پرنٹ نکالا جائے تو وہ تصویر بنانے کے حکم میں آجاتی ہیں۔ شرعاً کسی بھی ذی روح (جاندار) کی تصویر بنا نا نا جائز و حرام اور گناہ کا کام ہے ۔ لہذا ذی روح (جاندار) کی ڈیجٹل تصاویر خواہ وہ سالگرہ کی ہوں یا دیگر تقریبات کی ، نعت خواں و مقررین کی ہوں یا کسی اور کی، بہر حال ان کا پرنٹ نکالنا، نکلوانا شرعاًناجائزو گناہ ہے ۔ ایسی تصاویر کے پرنٹ نکالنے کا کام کرنا بھی شرعاً جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ گناہ کے کام میں مدد کے زمرے میں آتا ہے ، جس سے قرآن کریم میں واضح طور پر منع فرمایا گیا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.