Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چوتھی رکعت پر قعدہ کرکے پانچ رکعتیں پڑھ لیں تو نماز کا حکم

Question

امام نے چوتھی رکعت پر قعدہ کر کے بھولے سے پانچ رکعتیں پڑھادیں تو نماز کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھاتے ہوئے چوتھی رکعت پر قعدہ کیا اور پھر بھولے سے کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ پانچویں رکعت کے دونوں سجدے کرنے کے بعد امام صاحب نے سمجھا کہ یہ آخری رکعت ہے اور اس سے پہلے والا قعدہ بھولے سے تیسری رکعت میں ہو گیا ہے ، جس وجہ سے انہوں نے پانچویں رکعت میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کرلی ۔ مقتدیوں کو بھی پتہ نہیں چلا تھا، جس وجہ سے لقمہ نہیں دیا گیا۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ تو حقیقت میں پانچویں رکعت تھی اور ایسی صورت میں چھٹی رکعت ملانے کا حکم ہوتا ہے ، لیکن امام صاحب نے چھٹی رکعت نہیں ملائی ، تو یہ نماز درست ادا ہو گئی ؟ چھٹی رکعت نہ ملانے کی وجہ سے نماز میں کوئی خلل واقع تو نہیں ہوا ؟ جواب

Answer (beginning)

جو شخص چار رکعت والی فرض نماز میں چوتھی رکعت پر قعدہ کر کے بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے ، تو اس پر لازم ہوتا ہے کہ پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے پہلے واپس لوٹ آئے اور اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد یاد آیا، تو اب ایسی صورت میں اس کے لیے حکم ہے کہ وہ چھٹی رکعت بھی ساتھ ملالے اور سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کرے ، لیکن یہ حکم استحبابی ہے ، یعنی اگر ایسی صورت میں چھٹی رکعت ساتھ نہیں ملائی ، پانچویں رکعت میں ہی سلام پھیر دیا، تو فرض مکمل ہو جائیں گے ، البتہ چونکہ خروج بصنعہ یعنی نماز سے باہر ہونے والے فرض میں تاخیر ہوئی ہے ، اس وجہ سے اس پر سجدہ سہو لازم ہو جائے گا اور اگر سجدہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.