Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سورہ ملک مغرب کے بعد پڑھنے سے عذاب قبر سے نجات ملے گی ؟
Question
سورہ ملک مغرب کے بعد پڑھنے سے حدیث میں وارد فضیلت حاصل ہو جائے گی ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے سورہ ملک مغرب کے بعد یا عشا کی نماز سے پہلے پڑھ لی ، تو کیا اسے وہ فضیلت حاصل ہو جائے گی ، جو نماز عشا کے بعد پڑھنے سے ہوتی ہے یعنی عذاب قبر سے نجات دلانے والی ؟ جواب
Answer (beginning)
سورہ ملک کے عذاب قبر سے نجات دلانے کے متعلق جو روایات وارد ہوئی ہیں، ان میں رات میں تلاوت کرنے کا ذکر آیا ہے اور شرعا رات کا وقت غروب آفتاب سے شروع ہو جا تا اور صبح صادق تک باقی رہتا ہے، لہذا اگر کوئی شخص نماز مغرب کے بعد، عشاء سے پہلے یارات کے کسی بھی حصے میں سورہ ملک کی تلاوت کر لیتا ہے تو اسے مذکورہ فضیلت حاصل ہو جائے گی اور بہتر ہے کہ سونے کے قریب پڑھے کہ ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے پہلے سورہ ملک پڑھتے تھے ، جس کا ایک مفہوم یہ بیان ہوا ہے کہ سونے سے کچھ دیر پہلے تلاوت فرماتے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.