Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ شکر کی منت پوری کرنے کا حکم
Question
سجدہ شکر کی منت مانی ہو تو اسے پورا کرنا لازم ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ (1) زید نے منت مانی کہ اگر اس کی فلاں جاب لگ گئی، تو وہ شکرانے کے سو سجدے کرے گا۔ اب اس کی وہ جاب لگ گئی ہے ، تو کیا اب اس کے لیے یہ سو سجدوں کی منت پوری کرنا واجب ہے ؟ (2) کیا سجدۂ شکر ادا کرتے ہوئے بھی نماز کے سجدے کی طرح دونوں پاؤں کی انگلیوں میں سے کسی ایک کو زمین پر لگا نا فرض اور دونوں کی تین تین انگلیاں لگانا واجب ہو گا ؟ جواب
Answer (beginning)
(1) پوچھی گئی صورت میں زید پر شکرانے کے سو سجدوں کی منت پوری کرنا واجب ہے ، اس لیے کہ یہ منت شرعی ہے ، کیونکہ اس میں منت شرعی کی تمام شرائط موجود ہیں، وہ اس طرح کہ سجدۂ شکر بذات خود ایک عبادت مقصودہ ہے ، اس کی جنس میں سے واجب ( یعنی سجدہ تلاوت) بھی موجود ہے اور سجدۂ شکر انسان پر بذات خود واجب بھی نہیں، وغیرہ اور جب کسی منت میں منت شرعی کی شرائط جمع ہوں ، تو اسے پورا کر نالازم ہوتا ہے ۔ سجدہ شکر کی منت مانی ، تو اس کی ادائیگی لازم ہوگی ۔چنانچہ شیخ بستہ اللہ علی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ”سجدة الشكر مستحبة وبه یفتی۔۔۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.