Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گھر کی نفل نماز مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے افضل

Question

نفل نماز گھر میں پڑھنا مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے بھی افضل ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ حدیث پاک سے ثابت ہے کہ نفل نماز گھر میں پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے افضل ہے، تو کیا یہ فضیلت مسجد حرام و مسجد نبوی میں نوافل پڑھنے کے مقابلہ میں بھی ہے ، یعنی کسی شخص کا گھر میں نوافل ادا کرنا ، مسجدین کریمین میں نوافل ادا کرنے سے بھی افضل کہلائے گا ؟ سائل : غلام رسول عطاری (راولپنڈی) جواب

Answer (beginning)

بلاشبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل مبارک سے یہ بات ثابت ہے کہ فرائض کے علاوہ نوافل وغیرہ گھر میں پڑھنا افضل ہے ، اور یہ فضیلت مطلقاً ہے ، خواہ مسجد نبوی و مسجد حرام ہی کیوں نہ ہو، لہذا گھر میں سنن و نوافل ادا کرنا مسجد بین کریمین میں ادا کر نے سے بھی افضل ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نوافل میں اخفاء (پوشیدگی) زیادہ پسندیدہ ہے ، اور گھر میں نوافل ادا کرنے میں زیادہ پوشیدگی اور ریا کاری سے حفاظت ہے ، اور اس سے گھر میں رحمت و برکت کا نزول بھی ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.