Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی پاک ﷺ کی شہزادیوں کی نکاح سے متعلق خصوصیت
Question
نبی پاک سلام کی شہزادیوں کی ایک خصوصیت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جیسے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ کے ساتھ نکاح ہوتے ہوئے مولا علی رضی اللہ عنہ کے لئے کسی بھی دوسری خاتون سے نکاح کرنا منع تھا ۔ تو کیا یہ خصوصیت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر شہزادیوں کو بھی حاصل تھی کہ ان کے ساتھ نکاح ہوتے ہوئے ان کے شوہروں کے لئے دوسری خاتون سے نکاح منع تھا ؟ سائل : حافظ جنید مدنی (کامرہ ، اٹک) جواب
Answer (beginning)
حضرت سیدتنافاطمتہ الزھراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نکاح میں ہوتے ہوئے حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کے لیے کسی اور خاتون سے نکاح کی ممانعت اس لیے تھی کہ اس سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اذیت ہوتی اور ان کی اذیت نبی کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم کی ایڈا کا سبب بنتی ، تو چونکہ یہی وجہ دیگر شہزادیوں کے معاملے میں بھی متصور تھی ، لہذا معتد علمائے سیر وحدیث نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے کہ یہ خصوصیت و فضیلت جیسے حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حق میں تھی ، ویسے ہی بقیہ بناتِ مقدسہ کو بھی حاصل تھی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.