Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوران قراءت آیت رہ جائے تو نماز ہوجائیگی؟
Question
دوران قراءت آیت رہ جائے تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے کل نماز عصر کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون کی قراءت کی، اس کی تین آیتیں پڑھیں ، پھر وقف کرنے کے بعد جب قراءت کرنے لگا ، تو چوتھی آیت وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدتُمْ “ بھول گئی ، پھر میں نے اس کے بعد والی دو آیتیں پڑھ کر رکوع کر دیا، لیکن سجدہ سہو کے بغیر ہی نماز مکمل کرلی، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میری نماز ہوگئی یا سجدہ سہو نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ واجب ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کی نماز ہوگئی ، اس کو دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ دوران قراءت درمیان سے کسی آیت کے رہ جانے سے نماز فاسد ہونے یا نہ ہونے کے متعلق اصول یہ ہے کہ اگر رہ جانے والی آیت سے پہلے وقف کیا ہو ، تو اس صورت میں نماز ہو جاتی ہے، اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا ، لیکن اگر وقف نہ کیا ہو، تو معنی کے فاسد ہونے سے نماز فاسد ہوگی، ورنہ نہیں۔ چونکہ صورت مسئولہ میں آپ نے رہ جانے والی آیت سے پہلے وقف کیا تھا اور اس کے بعد آیت چھوٹ گئی ، لہذا اس صورت میں نماز ہو گئی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.