Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج کے دنوں میں عمرہ کرنا کیسا؟
Question
حج کے دنوں میں عمرہ کرنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایام حج (9، 13،12،11،10 ذوالحجۃ الحرام) میں حاجی اور غیر حاجی کے لیے عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں حاجی ہو یا غیر حاجی، دونوں کیلئے ہی 9 ذوالحجہ سے لے کر 13 ذوالحجہ تک عمرے کا احرام باندھنا مکروہ تحریمی اور ناجائز و گناہ ہے ، جس نے ان تاریخوں میں احرام باندھ لیا تو وہ یہ احرام ختم کر دے اور بعد کی تاریخوں میں عمرے کی قضا کرے اور دم بھی دے ، البتہ اگر کسی نے ان تاریخوں میں احرام باندھ کر عمرہ کر لیا، تو اس کا عمرہ ادا ہو جائے گا، مگر اس پر دم لازم رہے گا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.