Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی نیت زبان سے کرنا بدعت ہے ؟
Answer (beginning)
اولاً یہ ذہن نشین ہونا چاہئے کہ بنیادی طور پر نیت دل کے پختہ ارادے کو کہتے ہیں ، دل میں کسی کام کا پختہ ارادہ کر لیا، تو یہ نیت کرنا کہلائے گا، البتہ دل میں نیت ہوتے ہوئے زبان سے بھی اس کے الفاظ ادا کر لینا مستحسن و مستحب عمل ہے اور مشائخ کرام نے اسے پسند کیا ہے، کیونکہ دل میں عموما خیالات کی کثرت ہوتی ہے، اس وجہ سے نیت کو اچھے طریقے سے حاضر رکھنا مشکل امر ہے، تو زبان سے نیت کے کلمات کا تلفظ کرنے سے دل کی نیت بھی حاضر رہتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.