Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چلتی گاڑی میں نماز پڑھنا کیسا؟

Question

چلتی ہوئی گاڑی میں نماز پڑھنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے دوران سفر گاڑی میں ظہر کی نماز سیٹ پر بیٹھ کر ہی پڑھ لی ہو اور گاڑی بھی چل رہی ہو ، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی ؟ جواب

Answer (beginning)

فرض ، واجب اور سنت فجر میں سے کوئی نماز بھی چلتی گاڑی (بس، کار وغیرہ) میں سیٹ پر بیٹھے بیٹھے ادا نہیں ہو سکتیں، کیونکہ ان نمازوں میں اتحاد مکان (ایک جگہ ہونا) شرط ہے اور یہ بھی شرط ہے کہ یہ نمازیں زمین پر یا زمین پر ٹھہری ہوئی چیز پر جو حرکت نہ کر رہی ہو، اس پر پڑھی جائیں ۔ یونہی جہت قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا بھی شرط ہے ۔ پھر ان نمازوں میں قیام فرض ہے اور زمین پر یا ایسی چیز پر جو زمین پر ٹھہری ہوئی ہو، باقاعدہ سجدہ کرنا فرض ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.