Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منت کے چار رکعت نفل کی دوسری رکعت میں درود پڑھنے کا حکم

Question

منت کے چار رکعات نفل پڑھیں تو دوسری رکعت میں درود پڑھنے کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ منت کے چار نوافل ادا کریں، تو قعدہ اولیٰ میں درود شریف اور دعا پڑھی جائے گی یا نہیں ؟ اگر پڑھی جائے گی ، تو اس کی وجہ کیا ہے ، جبکہ واجب نماز جیسے وتر میں تو درود و دعا نہیں پڑھتے، بلکہ سنت مؤکدہ میں بھی پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس حوالہ سے رہنمائی فرما دیجئے ۔ سائل : سہیل رفاق مدنی (جامعتہ المدینہ ، گوجر خان) جواب

Answer (beginning)

منت کے چار رکعتی نوافل کے قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد درود شریف اور دعا پڑھیں گے اور تیسری رکعت کا آغازثناء اور تعوذ سے کریں گے ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ منت کی رکعات بنیادی طور پر نفل نماز ہے ، جسے بندہ اپنے عمل سے مخصوص شرائط کے ساتھ منت مان کر) خود پر واجب کرلیتا ہے اور ایسی عبادت "واجب لغیرہ " کہلاتی ہے ، یعنی اسے ادا کرنا تو واجب ہوتا ہے ، لیکن متعدد احکام میں یہ نفل کے حکم میں ہی باقی رہتی ہے اور چار رکعتی نوافل میں تشہد کے بعد درود و دعا اور تیسری رکعت کا آغاز شناء وتعوذ سے کیا جاتا ہے ، لہذا منت کی نماز میں بھی یہ حکم ان کے نفل کے حکم میں ہونے کی وجہ سے باقی رہے گا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.