Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایک مسجد کا منبر دوسری مسجد میں دینا کیسا؟
Question
ایک مسجد کا منبر استعمال میں نہ ہو تو دوسری مسجد میں دے سکتے ہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کا ایک ہی لکڑی کا نمبر ہے ، پہلے استعمال ہو تا تھا، لیکن تین سال سے وہ منبر استعمال نہیں ہوا، خطیب صاحب کرسی استعمال کرتے ہیں، اس کو ویسے ہی اسٹور روم میں رکھا ہوا ہے ۔ اب کیا اس کو دوسری مسجد میں دے سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اس منبر کو دوسری مسجد میں دینا شرعاً جائز نہیں ہے ، اس لیے کہ خطیب صاحب کا اسے استعمال نہ کرنا کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ جس کی بناء پر اسے دوسری مسجد میں دے دیا جائے، نیز جو چیز جس جگہ کے لیے وقف ہو اسے اسی جگہ میں استعمال کرنا ضروری ہے ، اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ اس کا استعمال جائز نہیں ۔ ہاں اگر مسجد کو منبر کی بالکل حاجت نہیں اور نہ ہی اسے استعمال کرنے کی کوئی امید ہو یا آئندہ استعمال میں تو آ سکے ، لیکن وقتِ ضرورت تک پڑے رہنے سے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو، تو اس منبر کو مسجد کی انتظامیہ فروخت کر کے اس کی قیمت کو مسجد کی ضروریات میں صرف کر سکتی ہے اور دوسری مسجد کی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.