Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کے جانور سے بریڈ کروانا کیسا؟
Question
قربانی کے جانور سے جنتی کروانے کا حکم ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ اجرت کے بدلے نرجانور سے جفتی کروانا شرعاً جائز نہیں ہے اور بغیر اجرت کے کروا سکتے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے رہنمائی چاہیے تھی کہ کیا قربانی کے جانور سے بھی بغیر اجرت کے جفتی کرواسکتے ہیں؟ جواب
Answer (beginning)
قربانی کے جانور سے بغیر اجرت کے بھی جفتی کروانا شرعاً مکروہ و ممنوع ہے ۔ تفصیل یہ ہے کہ جس جانور پر قربانی کی نیت کر لی جائے ، اس سے کسی بھی قسم کی منفعت (یعنی فائدہ) حاصل کرنا، جائز نہیں ہوتا، کیونکہ وہ جانور اپنے تمام اجزاء کے ساتھ قربت ( یعنی نیکی) کیلئے متعین ہو جاتا ہے اور یہ قربت اسی وقت حاصل ہوگی جب اس جانور کو اللہ عزوجل کے نام پر ذبح کیا جائے گا، اس سے پہلے اس جانور کے کسی بھی جزء سے ہر قسم کا انتفاع مکروہ و ممنوع ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.