Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد کے منبر کی سیڑھیاں کتنی ہوں؟

Question

مسجد کے منبر کی کتنی سیڑھیاں ہونی چاہیے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے مسجد کے لیے منبر بنوانا ہے ۔ اُس میں کتنی سیڑھیاں بنوائی جائیں ؟ کیا تین سے زیادہ زینے بھی بنوائے جاسکتے ہیں ؟ یہ رہنمائی فرما دیں۔ جواب

Answer (beginning)

منبر کے لیے تین سیڑھیاں ہونا افضل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بنوائے گئے منبر مبارک کے تین زینے تھے ، لیکن اگر تین سے زیادہ زینے رکھوانے کی ضرورت ہو تو زیادہ زینے بھی بنوائے جاسکتے ہیں، کیونکہ زیادہ زینے بنوانے اور منبر کو بلند کرنے کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ مسجد میں موجود تمام حاضرین آسانی کے ساتھ خطیب یا واعظ کو دیکھ سکیں اور آواز کو سن سکیں، لہذا جہاں حاضرین کی کثرت کے سبب تین سے زیادہ زینے بنانے کی ضرورت ہو تو تین سے زائد بنانے کا بھی اختیار ہے، البتہ طاق عدد میں بنوانا بہتر ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.