Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سورۂ فاتحہ کے بعد صرف آیتِ درود پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
Question
سورۃ فاتحہ کے بعد صرف آیت درود پڑھنے سے نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا یہ سوال ہے کہ امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد صرف آیت درود إنَّ اللهَ وَمَلَيْكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِي يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا “ پڑھی اور رکوع کر دیا ہے ، تو کیا ہماری نماز ہو گئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں سب کی نماز ہوگئی، اسے دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ فرائض کی پہلی دور کعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی چھوٹی سورت یا کم از کم تین چھوٹی آیات یا ایک ایسی بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہوں، پڑھنا واجب ہے ۔ تین چھوٹی آیات کی مقدار علامہ شامی رحمتہ اللہ علیہ نے حروف کے اعتبار سے 30 حروف بیان کی، جبکہ امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے 25 حروف بیان کی اور اسی کو مناسب قرار دیا ہے، لیکن آپ رحمتہ اللہ علیہ نے علامہ شامی کے قول کے مطابق قراءت کرنے کو بہتر قرار دیا، چونکہ آیت درود میں 30 سے زیادہ حروف ہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں سورۃ فاتحہ کے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.