Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نسوار رکھنا جائز ہے؟

Question

کیا نسوار رکھنا جائز ہے ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نسوار رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب

Answer (beginning)

نسوار رکھنا فی نفسہ تو جائز ہے جبکہ اس کا ایسا استعمال نہ ہو جو جو اس اور دماغ میں فتور لائے یا نشہ پیدا کرے ، البتہ اگر کسی کے لئے یا کسی خاص مقدار میں یا کسی وقت میں نسوار صحت کے لئے نقصان دہ ہو تو پھر ممنوع ہو جائے گی۔ البتہ یہ یاد رہے کہ چونکہ نسوار سے منہ میں بدبو ہو جاتی ہے تو اس بد بو کو ختم کیے بغیر ذکر اللہ کرنا بے ادبی و ممنوع ہے ، اور ایسی حالت میں مسجد کے اندر داخل ہو نا حرام اور نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ، پس اگر جماعت کا وقت قریب ہو اور معلوم ہے کہ جماعت کے وقت تک منہ سے بدبو دور نہیں ہو سکے گی تو اس وقت نسوار رکھنا جائز نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.