Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے ہوں تو مقتدی کی نماز ہو جائیگی؟

Question

شلوار کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے ہوں تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے ہوں ، تو کیا اس کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں ؟ رہنمائی فرما دیں۔ جواب

Answer (beginning)

مرد کے لیے پائجامہ یا شلوار کے پائنچے ٹخنوں کے نیچے رکھنا اگر تنجبر کی نیت سے ہو، تو حرام و گناہ ہے اور اس صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے ، جسے دوبارہ پڑھنا واجب ہے ، لیکن اگر یہ تکبر کے طور پر نہ ہو، تو مکروہ تنزیہی ہے اور اس صورت میں نماز محض خلاف اولیٰ ہوتی ہے ، جس کا اعادہ واجب نہیں ۔ صورتِ مسئولہ میں امام کو اپنے پائنچے ٹخنوں سے اوپر رکھنے کا التزام کرنا چاہیے ، مگر امام کے دل پر حکم نہیں لگایا جا سکتا کہ اس کی نیست فخر و تکبر کی ہے یا نہیں، لہذا محض پائنچے نیچے ہونے کی وجہ سے اس امام کی اقتدا منع نہیں ہوگی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.