Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچوں میں چیزیں بانٹنے کی منت پوری کرنا لازم ہے؟
Question
بچوں میں چیز میں بانٹنے کی منت کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے یوں منت مانی کہ میں ہر جمعرات کو چھوٹے بچوں میں بیس روپے کی چیز با نٹوں گی، لیکن مدت ذکر نہیں کی کہ کتنے عرصے تک ایسا کروں گی ۔ تو اب ایسی صورت میں کیا پوری زندگی بچوں میں چیز بانٹنی ہوگی ؟ جواب
Answer (beginning)
بچوں میں چیزیں بانٹنا کوئی عبادت مقصودہ نہیں، بلکہ محض ایک نیکی اور احسان ہے ، اس لیے یہ شرعی منت کے دائرے میں داخل ہی نہیں ، لہذا پوری زندگی تو کیا، اصلاً اس منت کا پورا کرنا ہی لازم نہیں۔ البتہ اگر اپنی نیت کو پورا کرتے ہوئے جب تک توفیق ملے ، ہر جمعرات کو چیزیں بانٹ دے ، تو اس پر ثواب ملے گا ، لیکن لازم نہیں ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے : ” أن النذر لا يصح إلا بشروط أحدها أن يكون الواجب من جنسه شرعا ترجمہ : منت چند شرائط کے ساتھ درست ہوتی ہے ، ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جس چیز کی منت مانی ہے ، وہ واجب کی جنس سے ہو ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.