Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شفاء حاصل کرنے کیلئے پیر صاحب کا اپنے بال دینا کیسا؟
Question
شفا حاصل کرنے کے لیے پیر صاحب کا اپنے بال دینا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی پیر صاحب کا یا ولی کا اپنی داڑھی یا زلفوں کے بال دینا کہ اس کو پانی میں ڈال کر پانی پینے سے شفا حاصل ہوگی، ایسا کرنا کیسا ؟ جواب
Answer (beginning)
بزرگان دین کے آثار اور ان کی استعمال کی ہوئی چیزوں، کپڑوں وغیرہ سے تبرک حاصل کرنا اور برکت و شفا کی امید رکھنا شرعاً ثابت و جائز ہے ۔ احادیث مبارکہ سے یہ بھی ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برکت اور شفا کی غرض سے اپنے بال مبارک عطا فرمائے اور صحابہ کرام نے ان سے برکت و شفا حاصل کی ۔ اولیاء اللہ در حقیقت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علوم و معارف اور انوار و برکات کے وارث ہوتے ہیں ، حضور علیہ السلام کے وسیلہ و توسط سے ان حضرات سے بھی نسبت رکھنے والی چیزوں میں برکت و شفا ہوتی ہے، لہذا اگر کسی جامع شرائط پیر صاحب یا ولی اللہ نے شفا کی غرض سے اپنے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.