Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآنِ مجید سے نکلنے والے بال رسول اللہ ﷺ کے ہوتے ہیں ؟

Question

کیا قرآن مجید سے نکلنے والے بال نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہیں؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عوام الناس میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید سے جو بال نکلتے ہیں ، وہ سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہوتے ہیں ، اس کی کوئی حقیقت ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

عوام الناس میں بعض غلط فہمیاں ایسی رائج ہو چکی ہیں جو بظاہر عقیدت و محبت کے مظاہر لگتی ہیں ، لیکن حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان ہی میں ایک مشہور غلط فہمی یہ ہے کہ قرآن مجید سے نکلنے والے بال سر کارِ دو عالم ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک ہوتے ہیں۔ یہ تصور اگرچہ بظاہر عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علامت معلوم ہوتا ہے ، مگر اس کی کوئی شرعی یا علمی بنیاد موجود نہیں ۔ نہ کسی معتبر عالم دین نے اس کی تصدیق کی ہے ، نه مستند کتب میں اس کا ذکر ملتا ہے ، اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی روایت موجود ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.