Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کان میں سیٹی کی سی آواز آئے تو رسول اللہ ﷺ یاد فرماتے ہیں؟

Question

مسلمان کے کان میں سیٹی کی طرح کی آواز آئے تو نبی پاک می یاد فرماتے ہیں ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ جب کسی مسلمان کے کان میں سیٹی کی سی آواز آتی ہے تو اس کو اس وقت حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام یا د فرما رہے ہوتے ہیں ، اس کی کیا حقیقت ہے ؟ اس خیال سے درود پاک پڑھنا کیسا ؟ پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ایک پوسٹ دیکھی جس کی ہیڈنگ میں لکھا تھا "سلسلہ : من گھڑت احادیث “ پھر اس کے بعد اس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے یہ بات لکھی تھی کہ جب تم میں سے کسی کے کان بھیں تو مجھ پر درود پڑھے ، اس کے بعد لکھا تھا، نوٹ : یہ حدیث من گھڑت ہے ، اس خیال سے درود پڑھنا درست نہیں ، اس خیال کے بغیر ویسے ہی درود پڑھنا چاہئے ۔ برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ جواب

Answer (beginning)

سوال میں ذکر کردہ حدیث پاک ہر گز موضوع ومن گھڑت نہیں بلکہ محمد ثمین کے فرمان کے مطابق حدیث حسن ہے ، یہی وجہ ہے کہ علماء کرام علیہم الرحمہ نے کان میں سیٹی کی سی آواز آنے کے وقت درود شریف پڑھنا مستحب قرار دیا ہے اور اس کی یہی وجہ ارشاد فرمائی ہے کہ بسا اوقات کسی مسلمان کے کان میں اچانک جو سیٹی کی سی آواز آنا شروع ہو جاتی ہے ، یہ حضور نبی کریم رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُس دعا کی صدا ہوتی ہے ، جو آپ علیہ الصلوۃ والسلام اپنی امت کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فرمارہے ہوتے ہیں، بسا اوقات روح اپنی پاکیزگی و نظافت اور ادراک کی تیزی کی وجہ سے اس آواز کا اور اک کر لیتی ہے ، جس کی وجہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.