Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام بغیر وضو نماز پڑھا دے تو مسافر مقتدی کتنی رکعتیں پڑھے؟
Question
امام نے بغیر وضو نماز پڑھادی تو مسافر مقید ی کتنی رکعتیں دوبارہ پڑھے گا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص نے حالت سفر میں ایک مسجد کے م امام کی اقتدا میں ظہر کی نماز ادا کی ، عصر میں امام صاحب نے اعلان کیا کہ انہوں نے آج ظہر کی نماز بھولے سے بلا وضو پڑھا دی تھی تو جن لوگوں نے ظہر میری اقتدا میں پڑھی ہے وہ اس نماز کو دوبارہ پڑھ لیں ۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اب وہ مسافر شخص ظہر کی وہ نماز جو دوبارہ پڑھے گا وہ چار رکعات پڑھے گا یا دور کعتیں ؟ نوٹ : یہ شخص جس طرح نماز ظہر میں مسافر تھا، اسی طرح نماز عصر کے وقت جب اعلان ہوا تو اس وقت بھی مسافر ہی تھا ، اس دوران اس نے کسی جگہ اقامت کی نیت نہیں کی تھی ۔ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں وہ ظہر کی قضا پڑھتے ہوئے فقط دو رکعت ہی ادا کرے گا، اس لئے کہ شریعت مطہرہ نے مسافر پر چار رکعات والی فرض نماز میں قصر کرنا لازم کیا ہے ، البتہ اگر مسافر مقیم امام کی اقتدا میں نماز ادا کرے تو اب اقتدا کی وجہ سے اسے چار رکعتیں پڑھنے کا حکم ہوتا ہے لیکن چونکہ یہاں امام کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز ادا ہی نہیں ہوئی، تو یوں اصل حکم لوٹ آئے گا اور آخر وقت تک مسافر ہونے کی وجہ سے قصر کرنے کا ہی حکم ہوگا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.