Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا غوث اعظم کہنا شرک ہے؟
Answer (beginning)
غوث کے معنی ” فریاد رس اور حاجت روا“ کے ہیں اور غوث اعظم کا معنی ” بڑا فریاد رس“ ہے۔ چونکہ سید ناشیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ذات ولایت کے اعلی مقام و مرتبے پر فائز ہے اور آپ سے دیگر اولیائے امت فیض پاتے ہیں، نیز آپ اپنے حلقے میں سب سے بڑھ کر فریادرسی اور مدد کرنے والے ہیں، اس لیے آپ کو غوث اعظم کہا جاتا ہے ، اور اس میں کوئی شرک کا پہلو نہیں؛ کیونکہ بلا شبہ محبوبانِ خدا رب تعالیٰ کی عطا سے مخلوق کی فریاد رسی اور حاجت روائی کرتے ہیں، یہی عقیدہ اہل سنت ہے جو کہ قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے، لہذ اسید نا شیخ عبد القادر جیلانی رحمة الله تعالیٰ علیہ کو غوث اعظم کہنا ہر گز شرک نہیں،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.