Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے کیوں ہیں؟
Question
نماز میں دو سجدے کرنے کی حکمت ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو ایک سجدہ کیا تھا، تو ہم نماز میں دو سجدے کیوں کرتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
اکثر مشائخ کے قول کے مطابق نماز میں دو سجدوں کا حکم امر تعبدی ہے یعنی محض عبادت و فرما نبرداری کی بنیاد پر حکم ہے ، اس کی اصل وجہ ہماری عقل پر ظاہر نہیں۔ البتہ بعض مشائخ نے اس کی حکمتیں بھی ذکر کی ہیں ۔ ایک حکمت یہ ہے کہ شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کو رب تعالیٰ کے حکم سے ایک سجدہ بھی نہ کیا، تو مؤمن نماز کی ہر رکعت میں دو سجدے کر کے اس کی نافرمانی کے مقابلے میں اپنی فرمانبرداری ظاہر کرے اور اس عمل سے شیطان کو ذلیل ورسوا کرے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.