Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا روزہ نہ رکھنے والے مریض کو رمضان کے روزے کی فضیلت ملے گی؟
Question
کیا روزہ نہ رکھنے والے مریض کو رمضان کے روزے کی فضیلت لے گی ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے ایک حدیث پاک سنی ہے : ”جس نے رمضان کا روزہ حصول ثواب کے لئے رکھا تو یہ اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ “ 1. اس کے متعلق میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی یہ حدیث پاک ہے ؟ 2 بنیادی طور پر میرا سوال یہ ہے کہ جو شخص روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو، جیسے مریض وغیرہ اور ان کی نیت یہ ہو کہ اگر وہ روزہ رکھنے پر قادر ہوتے تو وہ بھی روزہ رکھتے تو کیا وہ بھی اس فضیلت کے مستحق ہوں گے یا نہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
1. جی ہاں ! اس طرح کی حدیث پاک متعدد کتب حدیث جیسے بخاری ، مسلم ، ابن ماجہ ، ابو داؤد، ترمذی، وغیرہ میں موجود ہے ۔ اس حدیث پاک میں اور اس طرح کی دیگر احادیث مبارکہ ، جن میں مختلف نیک کاموں پر گناہوں کی معافی کی بشارت موجود ہے ، ان میں گناہوں کی معافی سے مراد گناہ صغیرہ ہوتے ہیں۔ بخاری شریف کی حدیث پاک ہے : ” عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صام رمضان، إيمانا واحتسابا، غفر له ما تقدم من ذنبه “ یعنی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایمان اور طلب ثواب کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا ، اس کے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.