Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟
Question
روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ (1) قرآن و حدیث کی روشنی میں افطار کا صحیح وقت کیا ہے ؟ (2) بعض افراد کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت افطار کرنا غلط ہے ، بلکہ افطار کا اصل وقت اس کے تقریباً دس منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور اس پر وہ قرآن کی آیت مبارکہ ثم آتِتُوا الصِّيَامَ إِلَى الَّيْلِ﴾ ترجمہ : پھر رات آنے تک روزوں کو پورا کرو ۔ (پارہ 2، سورۃ البقرۃ آیت 187) سے استدلال کرتے ہیں کہ اس میں افطار کا وقت ”لیل “ یعنی رات بیان کیا گیا ہے اور رات میں اندھیرا ہوتا ہے ، جبکہ عین غروب آفتاب کے وقت اندھیرا نہیں ہوتا ، لہذا اس وقت افطاری کرنا غلط ہے ، اس کی جگہ پہلے نماز مغرب ادا کر لی جائے ، پھر جب اندھیر اچھا جائے ، تو افطار کریں گے ۔ اس بارے میں دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرما دیجئے ۔ (3) مغرب کے بعد جب اندھیرا چھا جائے ، اُس وقت افطار کرنے کے قائلین کی طرف سے یہ روایت بھی پیش کی جاتی ہے کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کر کے افطار کیا کرتے تھے ۔ اس کا جواب بھی ارشاد فرما دیجیئے ؟ سائل : محمد اعجاز عطاری (راولپنڈی) جواب
Answer (beginning)
(1) قرآن و حدیث کے دلائل کی روشنی میں یہ بات ثابت ہے کہ افطار کا وقت "غروب آفتاب " ہے اور اس پر اکابر علمائے کرام نے اہل علم کا اجماع نقل فرمایا ہے ، لہذا جب غروب آفتاب کا ظن غالب ہو جائے ، تواس کے فوراً بعد افطاری کرنا بالکل جائز ودرست ہے ، بلکہ غروب کا ظن غالب ہو جائے، تو بلاوجہ افطار میں تاخیر کرنا خلاف مسنون ہے ، لہذا جو اسے غلط کہتا ہے ، وہ قرآن و حدیث کے دلائل سے بے علم یا غلط فہمی کا شکار ہے ، اس پر لازم ہے کہ عوام میں ایسی غلط فہمیاں پھیلانے سے احتراز کرے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.