Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گھر کے دو کمروں میں ایک ہی آیت سجدہ پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟
Question
گھر کے دو کمروں میں ایک ہی آیت سجدہ پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھ کر آیت سجدہ پڑھی ، جس کی وجہ سے اس پر سجدہ تلاوت واجب ہو گیا ، پھر دوسرے کمرے میں بیٹھ کر وہی آیت دوبارہ پڑھی ، تو کیا دو سجد سے لازم ہوں گے یا دونوں کے لیے ایک سجدہ تلاوت ہی کافی ہوگا ؟ جواب
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کے مطابق ایک آیت سجدہ کو ایک ہی مجلس (مقام) میں جتنی دفعہ بھی پڑھا جائے ، ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہو تا ہے ، لیکن اگر ایک آیت کو مختلف مجالس و مقامات میں پڑھا جائے ، تو اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے اور فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق گھر ایک کونے سے دوسرے کونے تک ، یونہی اس کے تمام کمرے ایک ہی مجلس شمار ہوتے ہیں ، لہذا اگر ایک ہی گھر کے مختلف کمروں میں ایک ہی آیت سجدہ تلاوت کی ، تو صرف ایک سجدہ تلاوت واجب ہوگا ، ہاں ! اگر گھر بہت بڑا ہو ، جیسے شاہی محل وغیرہ ، تو اس کا حکم جدا گانہ ہوگا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.