Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پارسل کمپنی کاپارسل کی قیمت ایڈوانس دےکر بدلے میں اضافی رقم لینا کیسا ؟
Question
پارسل کمپنی کا پارسل کی قیمت ایڈوانس دے کر بدلے میں اضافی رقم لینا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہم آن لائن کا روبار کرتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو سامان ParcelPortX کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ یہ کمپنی ہمیں ایک سہولت دیتی ہے : وہ یہ کہ جب ہم اپنا سامان ڈیلیور کرنے کے لیے ParcelPortX کو دیتے ہیں، تو اس سامان کی جو قیمت ہمارے گاہک نے سامان پہنچنے کے بعد دینی ہوتی ہے ، جو اسی کمپنی کے نمائندے کو ہمارا گاہک کیش کی صورت میں دیتا ہے، یہ کمپنی ہمیں ڈیلیوری سے پہلے ہی اس پارسل کی 50 فیصد رقم ایڈوانس دے دیتی ہے ، جس کی وجہ سے ہمیں آدھی رقم جلد مل جاتی ہے ۔ بعد میں گاہک سے رقم وصول کر کے اس میں سے اپنے ایڈوانس کی رقم کاٹ لیتی ہے اور بقیہ رقم ہمیں دے دیتی ہے ۔ اس سہولت کے بدلے کمپنی ہر پارسل پر 15 روپے اضافی چارج کرتی ہے ، جو ڈیلیوری چارجز کے علاوہ ہوتے ہیں ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کمپنی سے سامان کی قیمت کا کچھ حصہ ایڈوانس لینا اور اس کے بدلے 15 روپے اضافی دینا، شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
آپ کا ParcelPortX کمپنی سے اپنے سامان کی آدھی قیمت ایڈوانس لینا اور اس کے بدلے ڈیلیوری چارجز کے علاوہ 15 روپے اضافی دینا ، ناجائز و حرام ہے ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ ParcelPortx کمپنی جو رقم آپ کو ایڈوانس دیتی ہے ، وہ اس آدھے دین کے عوض دیتی ہے جو آپ کے گاہک پر سامان کے عوض لازم ہوتا ہے۔ چنانچہ کمپنی آپ کے گاہک سے سامان کی رقم وصول کر کے ، اس میں سے اپنے دیے ہوئے ایڈوانس کی رقم کاٹ لیتی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.