Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا روح کو بھی موت آتی ہے؟

Question

کیا روح کو بھی موت آتی ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا روح کو بھی موت ہے ؟ قیامت کے وقت جب ہر ایک چیز فنا ہو جائے گی اور اللہ اپنے باقی ہونے کا اعلان فرمائے گا، تو کیا اس وقت روح کو بھی موت آجائے گی ؟ جواب

Answer (beginning)

روح انسانی کو کبھی موت نہیں آتی۔ موت روح کے جسم سے جدا ہو جانے کا نام ہے ، لہذا جسم مرتا ہے روح نہیں ۔ روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔ شریعت مطہرہ کی رُو سے جب ایک بار روح کو پیدا کر دیا جاتا ہے تو وہ ہمیشہ کے لیے باقی رہتی ہے ، اس پر کبھی فنا طاری نہیں ہوتی حتی کہ قیامت کے دن جب ساری مخلوق فنا ہو جائے گی ، تب بھی روح باقی رہے گی کہ درست قول کے مطابق یہ ان مستثنی اشیاء میں سے ہے ، جن پر اس وقت بھی فنا طاری نہیں ہوگی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.