Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

منہ میں ہوسٹ ٹافی رکھ کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
0029-GUJ
Issued
08 ربیع الاول 1447ء /01 ستمبر 2025ء

Question

مند میں ہوسٹ ٹائی رکھ کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانسی کا مریض ہوسٹ ٹافی منہ میں لیے نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ براہ کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے ۔ جواب

Answer (beginning)

ہوسٹ ٹافی یا اس طرح کی کوئی اور چیز منہ میں لیے نماز پڑھنے سے نماز فاسد ہو جائے گی، کیونکہ منہ میں ایسی چیز لیے نماز پڑھنا جس کا ذائقہ حلق سے نیچے اتر تا رہے یا وہ چیز نماز میں قراءت سے رکاوٹ کا سبب بنے یعنی اس سے قراءت نہ ہو سکے یا الفاظ قرآن کے علاوہ اور حروف ادا ہوں تو اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اور عموماً ہوسٹ ٹافی یا اس طرح کی کوئی چیز منہ میں لینا یا تو قراءت سے رکارٹ کا سبب بنتا ہے اور اگر قراءت ہو بھی تو اس کا ذائقہ حلق سے نیچے اتر تا رہتا ہے ، جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.