Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیر مسلم عورت سے نکاح کرنا کیسا ؟

Question

غیر مسلم عورت سے نکاح کرنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی ہندو یا سکھ عورت سے مسلمان کا نکاح کرنا کیسا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

مسلمان مرد کا ہندو یا سکھ مذہب کی پیرو کار عورت سے نکاح کرنا، ناجائز ، گناہ ، حرام اور باطل ہے ۔ اگر معاذ اللہ نکاح کرے گا، تو وہ منعقد ہی نہیں ہو گا ۔ مشرکہ سے نکاح کی ممانعت اور حکمت الہیہ : یہ بات ناقابل تردید سچائی کی حیثیت رکھتی ہے کہ ازدواجی تعلقات باہمی محبت والفت اور قلبی یگانگت کو چاہتے ہیں ۔ یہ نہ ہو تو نکاح کا بنیادی مقصد ہی پورا نہیں ہوگا اور اگر معاذ اللہ مشرکہ عورتوں کے ساتھ نکاح کرنے سے قلبی تعلقات بڑھائے جائیں تو اس کالازمی نتیجہ یہی نکلے گا کہ مرد کے دل میں اسلام کی قدرو منزلت کم اور کفر و شرک کی طرف میلان بڑھتا جائے گا یا کم از کم کفر و شرک سے جیسی نفرت ہونی چاہیے ، یقیناً…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.