Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نابالغ سے زکوٰۃ کا حیلہ کروانے کا حکم؟

Answer (beginning)

مسجد ومدرسہ وغیرہ کی دینی ضروریات کے لئے زکوۃ کی رقم کا کسی نابالغ بچہ سے حیلہ شرعی نہیں کرواسکتے، اگر چہ وہ مستحق زکواۃ بچہ سمجھدار اور قبضہ کرنا جانتا ہو۔ تفصیل اس مسئلہ میں یہ ہے کہ ایسا نا بالغ بچہ جس کے باپ داد وفات پاچکے ہوں اور خود وہ نا بالغ نشر عی فقیر ہو، نیز سیدیا ہاشمی بھی نہ ہو ، تو اسے زکوۃ تو دی جا سکتی ہے ، جبکہ اسے زکوۃ کے مال کا مالک بنا دیا جائے ، البتہ اس سے حیلہ شرعی کروانا ، جائز نہیں کہ نا بالغ اپنی مرضی سے یا والدین و سرپرست کی اجازت سے بہر صورت نفلی صدقہ یا ہبہ (Gift) نہیں کرسکتا ، یعنی اپنی ذاتی رقم مسجد ومدرسہ میں خرچ نہیں کر سکتا کیونکہ نابالغ مالی صدقہ کا اہل نہیں…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.