Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سلام کرنا زیادہ ثواب ہے یا جواب دینا ؟

Question

سلام کرنا افضل ہے یا جواب دینا ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا سلام کرنا افضل ہے یا سلام کا جواب دینا افضل ہے ؟ زید کا کہنا ہے سلام کرنا سنت ہے ، جبکہ جواب دینا واجب ہے اور فرض سنت و نفل سے افضل ہو تا ہے ، لہذا جواب دینا سلام کرنے سے افضل ہے ، تو کیا زید کا یہ کہنا درست ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

سلام کرنا سنت اور اس کا جواب دینا واجب ہے ، لیکن سلام کرنا افضل ہے ، جس کا ثبوت احادیث نبویہ اور اقوال فقہاء میں موجود ہے ۔ رہی زید کی یہ بات کہ فرض سنت سے افضل ہوتا ہے، لہذا جواب دینا واجب ہونے کے اعتبار سے سلام کرنے کی سنت سے افضل ہے ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ اصول تو یہی ہے کہ فرض سنت سے افضل ہوتا ہے ، لیکن یہ اصول مطلق نہیں ہے ، بلکہ فقہائے کرام نے چند وجوہات کی بنا پر کچھ مسائل کو اس اصول سے مستثنی قرار دیا ہے ، ان میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ جب سنت فرض کی ادائیگی کا سبب بنے یعنی سنت کی وجہ سے فرض ادا ہو تا ہو، تو ایسی صورت میں سنت کا ثواب فرض سے بڑھ جاتا ہے ، جیسے سلام میں پہل کرنا سنت ہے اور…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.