Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام حسین رضی اللہ عنہ کو مظلوم کہنا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 9025-FSD
- Issued
- 29 محرم الحرام 1446 / 05 اگست 2024
Question
امام حسین رضی اللہ عنہ کو مظلوم کہنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو "مظلوم کہنا درست ہے ؟ جواب سائل : محمد عثمان عطاری
Answer (beginning)
امام عالی مقام سید نا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کو مظلوم کہنا شرعاً درست ہے ، کیونکہ جس شخص کو ناحق قتل کیا جائے ، اُسے لفظ "مظلوم " سے تعبیر کیا جاسکتا ہے اور یقینا آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ناحق ہی شہید کیا گیا، لہذا آپ پر مظلوم کا اطلاق درست ہے ، نیز یہی کلمہ مستند اور معتبر علمائے دین نے اپنی کتب میں استعمال بھی کیا ہے ۔ چنانچہ لفظ " مظلوم کا اطلاق کرتے ہوئے بر اور اعلیٰ حضرت مولانا حسن رضا خان رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ (وصال : 1326ھ /1908ء) نے لکھا : "مولیٰ علی رضی اللہ تعالٰی عنہ اس مقام سے گزرے ، جہاں اب امام مظلوم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی قبر مبارک ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.