Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آنکھ میں ڈراپ ڈالنا ہو تو روزہ رکھنے کا حکم
Question
ہر آدھے گھنٹے بعد آنکھوں میں ڈراپس ڈالنے ہوں تو روزے کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری آنکھیں پچھلے دس پندرہ سال سے خراب ہیں ، مجھے ایک بیماری ہے جس میں پورا جسم خشک ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے میری آنکھیں بھی خشک ہیں ، آنکھوں کو تر رکھنے کیلئے مجھے ہر آدھے ، ایک گھنٹے بعد آنکھوں میں ڈراپس ، جیل وغیرہ ڈالنا پڑتا ہے ، اب روزے کے دوران اگر میں آنکھوں میں ڈراپس وغیرہ نہ ڈالوں تو میری آنکھیں خراب ہو جائیں گی ، ایسی صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟ جواب
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں آنکھوں میں ڈراپس ، جیل وغیرہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ آنکھ اور حلق کے درمیان ایک منفذ یعنی راستہ ہے جس کی وجہ سے دوا حلق میں پہنچ جائے گی اور روزہ ٹوٹ جائے گا ۔ اب جبکہ آپ کو آنکھ خشک ہو جانے والی بیماری ہے جس کے سبب ڈراپ ڈالنا ضروری ہے ، تو روزے سے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر روزے کی حالت میں آنکھ کے زیادہ دیر خشک ہونے کے باعث آنکھوں کے خراب ہو جانے جیسے آنکھ کے پردے کو نقصان پہنچنے، آنکھ میں انفیکشن ہو جانے، یا ناقابل برادشت تکلیف یا جلن ہونے کا واقعی صحیح اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں فی الحال آپ کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی ، ہاں جب بیماری ختم یا کم ہو جائے جس کی وجہ سے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.