Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے دوران بنیان فولڈ ہوجائے تو نماز کا حکم
Question
نماز کے دوران بنیان فولڈ ہو جائے تو نماز کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض بنیان ایسی ہوتی ہیں کہ زیادہ فٹ ہونے کی وجہ سے یا چھوٹی ہونے کی وجہ سے وہ جسم پر خود بہ خود فولڈ ہو جاتی ہیں، تو بنیان کے فولڈ ہونے کی صورت میں نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہوگا؟ جواب
Answer (beginning)
کپڑا فولڈ کر کے یعنی موڑ کر نماز پڑھنے سے حدیث پاک میں منع فرمایا گیا ہے اور اس حالت میں پڑھی گئی نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوتی ہے ، مگر مطلقاً کپڑے کے فولڈ ہونے یا کرنے سے نماز مکروہ تحریمی نہیں ہوتی ، بلکہ اس کی بنیاد ایک خاص ضابطے پر ہے ، اور وہ ضابطہ یہ ہے کہ کپڑے کا اس انداز میں فولڈ ہونا ، یا اُسے فولڈ کرنا کہ جو خلاف معتاد ہو، یعنی عادۃ اور عموماً اُس انداز میں کپڑے کو فولڈ نہ کیا جاتا ہو، تو اس انداز میں فولڈ کر کے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی اور گناہ ہوتا ہے ، اور ایسی نماز کو دہرانا واجب ہوتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.