Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد دعائے قنوت اور پھر سورت پڑھی تو نماز کا حکم؟
Question
و ترکی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد دعائے قنوت اور پھر سورت پڑھی تو نماز کا حکم ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز وتر پڑھتے ہوئے اگر کوئی تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے پہلے بھول کر دعائے قنوت پڑھ لے اور پھر سورت ملانے کے بعد دوبارہ دعائے قنوت پڑھے ، تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟ جواب
Answer (beginning)
نماز وتر کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کسی اجنبی فاصل کے بغیر سورت ملانا واجب ہے ، جبکہ سورۂ فاتحہ اور بعد والی سورت کے توابع ( یعنی آمین اور تسمیہ) کے علاوہ بقیہ اذکار و دعائیں (جیسے دعائے قنوت وغیرہ) اجنبی فاصل ہیں، لہذا اگر کوئی وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے قبل بھول کر دعائے قنوت پڑھ لے تو سجدہ سہو لازم ہوگا، کہ بھول کر واجب ترک کرنے کی صورت میں سجدہ سہولازم ہوتا ہے اور اگر سجدۂ سہو نہ کیا ، تو نماز دوبارہ پڑھنی واجب ہوگی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.