Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سنتیں پڑھ کر یاد آیا کہ فرض واجب الاعادہ ہیں تو سنتوں کا حکم؟
Question
سنتیں پڑھنے کے بعد یاد آیا کہ فرض واجب الاعادہ میں تو کیا سنتیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر نماز ظہر کے فرض میں کوئی واجب چھوٹ جائے اور سنت بعد یہ پڑھنے کے بعد یاد آئے کہ فرض تو واجب الاعادہ ہیں، تو کیا اس صورت میں فرض دوبارہ ادا کرنے کے ساتھ سنت بعد یہ بھی دوبارہ ادا کرنی ہوں گی ؟ جواب
Answer (beginning)
اگر بعد والی سنتیں : طور پر ادا ہو گئی تھیں، تو صرف فرض دہرانے ہوں گے ، سنتِ بعد یہ دوبارہ پڑھنا ضروری نہیں ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ نماز دوبارہ پڑھنا اسی وقت واجب ہوتا ہے ، جب کسی واجب کو ترک کرنے یا کسی مکروہ تحریمی فعل کے ارتکاب کی وجہ سے وہ نماز مکروہ تحریمی ہو جائے ، جیسا کہ فقہائے کرام بالاتفاق اپنی اپنی کتب میں بیان فرماتے آئے ہیں اور جب فرض کے بعد پڑھی گئی سنتوں میں نہ کسی واجب کا ترک ہوا ہو اور نہ ہی افعال مکروہ تحریمی میں سے کسی فعل کا ارتکاب ہوا ہو ، تو اس کے اعادے کی کوئی وجہ شرعی نہیں ۔ البتہ یہ اشکال اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ کتب فقہ میں آیا ہے ”سنن فرائض کے تابع ہوتی ہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.