Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت کو دو بار پڑھنا کیسا ؟

Question

نماز میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت کو دو بار پڑھنا کیسا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام صاحب نے مغرب کی نماز میں سورۃ الفاتحہ کی پہلی آیت (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ) کو جہر ا پڑھا ، پھر اسی آیت کو دوبارہ جہر پڑھ دیا اور سجدہ سہو کیے بغیر نماز مکمل کر دی، کیا سجدہ سہو کے بغیر نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟ سائل : عبد الجبار (فیصل آباد) جواب

Answer (beginning)

فاتحہ کی تکرار کی صورت میں سجدہ سہو اس وقت واجب ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص بھولے سے فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں، نیز وتر اور نفل کی تمام رکعتوں میں سورت ملانے سے پہلے مکمل سورۃ الفاتحہ یا اس کے اکثر حصہ کا تکرار کرے اور اگر بعض فاتحہ ، مثلاً ایک، دو آیات کا تکرار کیا، تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا اور چونکہ پوچھی گئی صورت میں امام صاحب نے سورۃ الفاتحہ کی صرف ایک آیت کو دو بار پڑھا ہے، لہذا سجدہ سہو واجب نہ ہوا اور نماز ادا ہو گئی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.