Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک پڑھنا افضل ہے یا سننا؟
Question
قرآن پاک پڑھنا افضل ہے یا سننا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قرآن پاک کی تلاوت کرنا افضل ہے یا کسی شخص سے تلاوت سننے کی فضیلت زیادہ ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
قرآن مجید کی تلاوت کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے اور مطلوب شرع بھی یہی ہے کہ جس قدر ممکن ہو ، قرآنِ مجید کی تلاوت کی جائے ۔ احادیث مبارکہ میں پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے جابجا اس کے فضائل و برکات اور اس پر ملنے والی حسنات ( نیکیوں ) کا تذکرہ کر کے ، خوب تلاوت کلام پاک کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ، یہاں تک کہ تلاوت کرنے والے شخص کو اللہ پاک کے مقرب فرشتوں کا ساتھی قرار دیتے ہوئے ایسے شخص کے لیے ہر ہر حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیوں کا مژدہ ( بشارت) بھی سنایا ہے ، جبکہ سننے کے متعلق اس انداز سے فضائل قرآن و سنت میں مذکور نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.